کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندے کا رجحان رہا۔ انڈیکس 390.37 پوائنٹس کی کمی سے 42018.90 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 67 ارب 98 کروڑ 32 لاکھ 78 ہزار 856 روپے کی کمی رونماءہوئی جبکہ تجارتی حجم میں بھی 1 ارب 42 کروڑ 99 لاکھ 64 ہزار 75 روپے کا مندا ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح خرید و فروخت میں 8 کروڑ 40 لاکھ 86 ہزار 320 حصص کی کمی رہی۔ نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر حصص کی فروخت کے دباﺅ اور مارکیٹ کریکشن کے باعث مندے کا رجحان رہا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 378 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 109 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 254 کمپنیوں کے حصص کے بھاﺅ میں مندا، 15 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔مجموعی طور پر 8 کروڑ 88 لاکھ 79 ہزار 580 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 4 ارب 2 کروڑ 62 لاکھ 17 ہزار 427 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 88 کھرب 56 ارب 91 کروڑ 2 لاکھ 49 ہزار 962 روپے سے کم ہو کر 87 کھرب 88 ارب 92 کروڑ 69 لاکھ 71 ہزار 106 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 105 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی اور 26 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندا رہاجبکہ 2 کروڑ 31 لاکھ 93 ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندے کا رجحان رہا۔ انڈیکس 390.37 پوائنٹس کی کمی سے 42018.90 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 67 ارب 98 کروڑ 32 لاکھ 78 ہزار 856 روپے کی کمی
Oct 03, 2017