لاہور (خصوصی نامہ نگار)تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبد العلیم خان نے کہا ہے کہ نواز لیگ کی آئین دشمنی کھل کر سامنے آگئی،جیل کے مستحق نااہل شخص کو پارٹی کی قیادت سونپنے کیلئے سرگرم حواری اور درباری دراصل اپنے انجام سے خوفزدہ ہیں۔ تاخیری حربوں کے باوجود کرپٹ افراد کو ایک ایک پائی کا حساب دینا ہو گا۔ اعجاز احمد چوہدری ،غلام محی الدین دیوان، شبیر سیال نے کہا ہے کہ ملزم نواز شریف کے ساتھ وزراء احتساب عدالت میں کسی حیثیت میں پیش ہونا چاہتے ہے تمام وزراء عدالت کے احکامات کا احترام کریں ۔ ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ اپنے سکیورٹی اداروں کیخلا ف وزراء کی دھواںدھار پر یس کانفر نس حکومتی نااہلی کا منہ بو لتا ثبوت ہے۔ فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ ایشیا کی ناکام ترین حکومت ہر پندرہ دن بعد غریب عوام پر پٹرول بم گرا رہی ہے۔ کمر توڑ مہنگائی اوربجلی کے بلوں نے غریب عوام کے گھروں کے چولہے بجھادیئے اوران کے چہروں سے مسکراہٹ تک چھین لی ہے۔
تاخیری حربوں کے باوجود کرپٹ افرادکو پائی پائی کا حساب دینا ہو گا: تحریک انصاف
Oct 03, 2017