پٹرول مہنگا کرکے حکومت عوام سے نوازشریف کی نااہلی کا انتقام لے رہی ہے: بلاول

( این این آئی) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی حکومت پٹرول مہنگا کر کے عوام سے نواز شریف کی نااہلی کا انتقام لے رہی ہے۔مہنگائی بم گرا کر افراتفری پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔ پیپلزپارٹی اس کے خلاف ہر سطح پر احتجاج کرے گی‘ تیل کی قیمتیں کم کی جائیں اور عوام پر مزید بوجھ نہ ڈالا جائے۔ ثابت ہوگیا ہے کہ نہ صرف نواز شریف بلکہ پوری (ن) لیگ نااہل ہے۔ (ن) لیگ والے توبہ تائب کرلیں اور عوام کے غیض وغضب سے بچیں۔

ای پیپر دی نیشن