فرد جرم عجلت میں عائد کی گئی: اسحاق ڈار نے فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

اسلام آباد(نوائے وقت نیوز) وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے اثاثہ جات ریفرنس میں فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کا حکم نامہ معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے اثاثہ جات ریفرنس میں احتساب عدالت کے 27 ستمبر کے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ اسحاق ڈار کی جانب سے درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے فرد جرم عجلت میں عائد کی گئی۔ درخواست میں چیئرمین نیب اور احتساب عدالت کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا فرد جرم عائد کرنے کے فیصلے کو دوبارہ دیکھا جائے۔27 ستمبر کے حکم نامہ میں قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے۔ فیصلے پر نظر ثانی کی جائے اور فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کا حکم نامہ معطل کیا جائے۔ درخواست میں اسحاق ڈار نے احتساب عدالت میں ٹرائل رکوانے کی بھی استدعا کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...