اسلام آباد (خصوصی رپورٹر+ صباح نیوز)پاکستان سمیت دنیا بھر میں گزشتہ روز عدم تشدد اور یکم اکتوبر کو بزرگوں، سکونت اور بچوں کے عالمی دن منائے گئے۔ عدم تشدد کا دن منانے کا مقصد مختلف ممالک کے درمیان قیام امن، برداشت اور عدم تشدد کے جذبات کو فروغ دینا ہے جبکہ بزرگوں کا عالمی دن 14 دسمبر 1990ءمیں اقوام متحد ہ کی جنرل کونسل کی منظورکردہ ایک قرارداد کے مطابق منایا جاتا ہے۔ علاوہ ازیں سکونت کا عالمی دن بھی یکم اکتوبر کو منایا گیا۔ اس دن کے منانے کا مقصد قصبوں اور شہروں کی حالت زار اور رہائش کے انسانی حق کی بنیادی ضروریات سے متعلق آگاہی دینا ہے۔ دریں بچوں کا عالمی دن بھی یکم اکتوبر کو بھرپور طریقے سے منایا گیا۔ اس دن کی مناسبت سے ملک میں تقریبات منعقد ہوئیں۔
عالمی دن
عدم تشدد، بزرگوں، سکونت اور بچوں کے عالمی دن منائے گئے
Oct 03, 2017