مسلم لیگ ن، پی پی کو فارن فنڈنگ پارٹیاں قرار دینے کی درخواستوں پر سپریم کورٹ کا اعتراض

Oct 03, 2017

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت)سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کو فارن فنڈنگ پارٹیز قرار دینے کے حوالے سے تحریک انصاف کی جانب سے دا ئر آئینی درخواستیں اعتراضات لگا کر واپس کر دیں ہیں، تحریک انصاف کی جانب سے یہ درخواستیں ارکان قومی اسمبلی اسد عمر اور شیریں مزاری نے دا ئر کی تھیں، رجسٹرار آفس کی جانب درخواستوں میں اعتراض لگایا گیا ہے کہ درخواست گزاروں نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے سے قبل متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا، متعلقہ فورم سے رجوع کیے بغیر سپریم کورٹ نہیں آیا جا سکتا، یا د رہے کہ پی ٹی آئی کے ممبران قومی اسمبلی شیریں مزاری اور اسد عمر نے پیپلزپارٹی اور ن لیگ کیخلاف درخواستیں دائر کی تھیں اور دونوں جماعتوں پر فارن فنڈنگ لینے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان جماعتوں کو غیر ملکی فنڈنگ حاصل کرنے والی جماعتیں قرار دینے کی استدعا کی تھی۔
درخواستیں واپس

مزیدخبریں