لاہور: معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے دوست قتل، ساتھیوں نے تشدد کر کے فیکٹری ملازم مار ڈالا

لاہور (نامہ نگار) لاہور کے علاقے اسلام پورہ میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کر کے دوست قتل کر دیا جبکہ ساتھیوں نے تشدد کر کے فیکٹری ملازم کو مار ڈالا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ مین بازار میں واقع امام بارگاہ بلتستانیہ کے متولی شمس الحسین کا بیٹا زین شمس اور میاں منشی ہسپتال کے قریب رہائش پذیر 20سالہ زین علی دونوں گہرے دوست تھے۔ چند روز قبل دونوں کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوگےا اور ان مےں ہاتھا پائی ہو گئی۔ جس پر دےگر دوستوں نے ان میں بیچ بچاو¿ کرانے کے بعد صلح کرا دی۔ 10محرم کی رات دونوں امام بارگاہ میں مجلس کی سکیورٹی پر بطور رضاکار موجود تھے کہ دونوں کے درمیان دوبارہ تلخ کلامی ہو گئی جس پر زین شمس نے طیش میں آکر زین علی کو فائر مار دیا۔ جس کے نتیجے میں 20سالہ زین علی موقع پر ہی ہلاک ہو گےا جبکہ ملزم زین شمس موقع سے فرار ہو گیا۔ پولےس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے جبکہ ساندہ کے علاقے اکرم پارک کے رہائشی نور احمد کا 17سالہ بےٹا نوید علی مقامی فیکٹری میں ملازم تھا۔گزشتہ روز اس کا عامر اور اکرم سے کسی بات پر جھگڑا ہو گیا جس پر دونوں نے نوید علی کو مکوں اور ٹھڈوں سے تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔ جس کے نتیجے میں نوےد موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نوےد کی نعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے بھجوا دی ہے اور دونوں ملزمان عامر اور اکرم کوگرفتار کر کے تفتےش شروع کر دی ہے۔

دوست قتل

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...