اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی آئی اے سیکرٹری کی تعیناتی چیلنج

اسلام آباد ( وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ مےں پی آئی اے کے سیکرٹری محمد رسول کی تعیناتی کو چےلنج کردےا گےا 26اراکین پارلیمنٹ نے پارلیمانی اور قومی مسئلے کے حل کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کےا جن مےں سینیٹر اعظم خان سواتی، سنیٹر شاہی سید، سینیٹر روزی خان کاکڑ، سنیٹر فرحت اللہ بابر، سنیٹر سعید الحسن، سنیٹر مدثر کامران، سینیٹر میاں محمد عتیق شیخ، سنیٹر روبینہ خالد، سنیٹر سلیم مانڈوی والا، سنیٹر ہری رام، سنیٹر روبینہ عرفان، سنیٹر احمد حسین، سنیٹر داﺅد خان اچکزئی، سنیٹر گیان چند، سنیٹر تاج حیدر، سنیٹر، سنیٹر محسن عزیز، سنیٹر الیاس احمد بلور، سنیٹر ستارہ عزیز، سنیٹر زاہدہ خان، سنیٹر روزی خان کاکڑ، سنیٹر لیاقت خان ترکئی، سنیٹر شیری رحمان، رحمان ملک، سنیٹر میر محمد یوسف بادینی، سنیٹر کریم احمد خواجہ اور سنیٹر کامل علی آغا نے اپنے وکیل محسن کمال ایڈووکیٹ کے ذریعے درخواست دائر کی۔ درخواست میں سیکرٹری سول ایوی ایشن، پی آئی اے سی ایل اور سیکرٹری پی آئی اے سی ایل کو فریق بنایا گیا، درخواست پر پی ٹی آئی، پی پی پی، نیشنل پارٹی اور دیگر جماعتوں کے سینیٹرز کے دستخط موجود ہیں، درخواست گزار سینٹ کی خصوصی کمیٹی برائے پی آئی اے کارکردگی کے ممبرز ہیں درخواست مےں موقف اختےار کےا عوام کے حقوق کی تحفظ کے لئے آئینی حلف اٹھایا ہے پی آئی اے سی ایل کے سیکرٹری 20 مئی کے اشتہار پر پورا نہیں اترتا اسلام آباد ہائیکورٹ سیکرٹری پی آئی اے سی ایل محمد رسول کی تقرری کو کالعدم قرار دے۔ درخواست رجسٹرار آفس نے وصول کر لی تاہم سماعت کے لےے مقرر نہےں کی گئی۔
تعیناتی چیلنج

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...