شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) شہباز شریف چلڈرن ہسپتال میں ڈاکٹروں کی غفلت سے نومولود بچہ جاں بحق ہوگیا، لواحقین نے نعش اٹھا کر ڈاکٹروں کے خلاف احتجاج کیا۔ بتایا گیا ہے کہ فاروق آباد کی رہائشی عربیہ بی بی کو ڈلیوری کیلئے دن گیارہ بجے ہسپتال لایا گیا مگر 10 گھنٹے گزر گئے ڈاکٹروں نے اس کا چیک اپ نہ کیا۔ جب اس کی حالت غیر ہونے لگی تو فوراً آپریشن کردیا۔ لواحقین کا الزام ہے بچے کی ہلاکت ڈاکٹروں کی غفلت کی وجہ سے ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ اس ہسپتال میں ڈاکٹروں کی غفلت کی وجہ سے روزبروز ہلاکتوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
نومولود جاں بحق