ابو ظہبی (سپورٹس ڈیسک)قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہاہے کہ سری لنکا کی جانب سے دیا جانے والاہدف آسان تھا میچ جیتنا چاہیے تھا ،اگلے میچ میں کارکردگی کو بہتر بنائیں گے اور بھر پور کم بیک کریں گے۔تفصیلات کے مطابق سرفراز احمد کا کہناتھا کہ حارث نے اچھا کھیل پیش کیا امید ہے کہ وہ آئندہ بھی اچھی پرفارمنس دیں گے۔میچ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سری لنکا کے کپتان کا کہناتھا کہ جیت کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتاہے۔میچ میں شاندار کارکردگی دکھانے پر رنگا ہیراتھ کو مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔