پی ایس ایل :پاکستان آنےوالے غیر ملکی کھلاڑیوں کو فی میچ 10ہزار ڈالر دینے کا فیصلہ

Oct 03, 2017

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان میں اب عالمی کرکٹ کی واپسی اب زیادہ دور نہیں ،پی سی بی اور حکومت اس معاملے کو لے کر بہت سنجیدہ اقداما ت اٹھا رہی ہے ،اسی تناظر میں پی سی بی نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں شامل غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان آکر کھیلنے کی فیس فی میچ دس ہزار ڈالر دی جائے گی۔ یہ رقم دیگر رقوم کے علاوہ ادا کی جائے گی جبکہ اس سلسلے میں پی سی بی غیر ملکی کھلاڑیوں کے معاہدے میں ایک اضافی شق شامل کرے گا۔پی سی بی لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے فائنل سمیت چھ سے آٹھ میچز پاکستان میں کرانے پر غور کر رہا ہے۔، لہٰذا اگر کوئی کھلاڑی صرف پاکستان میں تین میچز کھیلتا ہے تو وہ باآسانی 30ہزار ڈالر کما لے گا۔رواں سال پی ایس ایل فائنل کے لاہور میں کامیاب انعقاد کے بعد پاکستان نے گزشتہ ماہ آزادی کپ کیلئے پاکستان آنے والی ورلڈ الیون کی میزبانی کی جسے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کا نقطہ آغاز قرار دیا گیا۔

مزیدخبریں