کربلا کی داستان الم آج صدیوں بعد بھی روشن، تابندہ ہے: محمد بنیامین

میاں چنوں (خبر نگار) آستانہ عالیہ نقشبندیہ کے زیر اہتمام محفل ذکر حسینؓ زیر نگرانی صوفی محمد بنامین زیر صدارت محمد تاج رفیق ہوئی۔ نقابت کے فرائض فاروق احمد تسنیم نے ادا کئے۔ مہمانان گرامی محمد اشفاق، غضنفر علی منہاس، عبدالوحید الخیری، ذوالفقار احمد غازی تھے، محفل سے صوفی محمد بنیامین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کربلا ایک ایسی داستان والم ہے جو تاریخ کے صفحات میں آج صدیاں بیت جانے کے بعد اسی طرح روشن تابندہ ہے۔ مفتی محمد فریق نے کہا کہ کربلا کی جنگ میں سید الشہداءامام عالی مقام حضرت امام حسینؓ نے جو تین رستہ اختیار کئے تھے وہ انصاف محبت اور قربانی ہے بلاشبہ شہادت امام حسینؓ نے انسانیت کو کمال تک پہنچایا آپ کی پامردی اور بہادری رہتی دنیا تک تاریخ میں سنہری حروف میں لکھی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...