محرم الحرام میں راستوں اور لائٹس کی مرمت کیلئے مختص 35 لاکھ روپے کے فنڈز خورد برد

رائے ونڈ ( نامہ نگار) رائے ونڈ اور گردونواح میں محرام الحرام کے راستوں اور سٹریٹس لائٹس کی مرمت کیلئے مختص کیا گیا 35لاکھ روپے کا فنڈ خورد برد ،کرپٹ عناصر مقدس مذہبی تہوار کیلئے بھیجی گئی رقم بھی دیدہ دلیری اور ڈھٹائی سے ڈکار گئے ۔اقبال ٹاﺅن زون کے علاوہ سمن آباد زون اور نشتر ٹاﺅن زون میں بھی وسیع گھپلوں کا انکشاف ہوا ہے۔ میٹر و پولیٹن کارپوریشن کی طرف سے لاہور کے 9زونز کو محرم الحرام کے روٹس اور سٹریٹ لائٹس کی تعمیرومرمت کیلئے تقریباً 4کروڑ روپے کے خصوصی فنڈ کا اجراءہوا۔ 18ٹینڈرز فرضی کارروائی سے منظور نظر افراد میں ٹینڈرتقسیم کردئےے گئے۔ عرصہ دراز بعد پہلے ہی ٹینڈرز میںلاہور کے 9زونز نے بدعنوانی کے ریکارڈ توڑ دئےے،بالخصوص اقبال ٹاﺅن ،سمن آباد اور نشتر ٹاﺅنز میں یادگار کرپشن کی نشاندہی ہوئی ہے ،اگر محرم الحرام کے روٹس کا فوری معائنہ کیا جائے تو اس کرپشن کو پکڑ کرنا چنداں مشکل نہیںرہے گا۔

ای پیپر دی نیشن