محرم الحرام میں امن وامان، تاجروں کا پولیس اوررینجرز کو خراجِ تحسین

کراچی (کارمرس رپورٹر) آل کراچی انجمن تاجران اتحاد کے جنرل سیکریٹری محمد الیاس میمن اور مرکزی قائدین طلعت محمود، عبدالصمد، ہاروں چاند، رفیق جدون، نسیم یوسف، شکیل چاولہ، عبدالقادر، عارف کوئٹہ والا، محمود لاکھانی اور ایوب شیخ نے محرم الحرام کے دوران امن و امان قائم رکھنے کے شاندار انتظامات کرنے پر ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ کو مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی پاکستانی معیشت کی شہ رگ ہے، قیام امن کے بغیر اس کی ترقی کے معیار کو برقرار رکھنا ممکن نہیں، پورے صوبے اور ملک بھر میں امن و امان قائم رکھنے کیلئے رینجرز اور پولیس کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔ انہوں قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کیلئے سخت انتظامات ضروری ہیں، کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر قابو پائے بغیر ایک ترقی یافتہ اور پر امن معاشرے کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔

ای پیپر دی نیشن