اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمدامجد نے کہا ہے کہ نااہل شخص میاں نواز شریف اثرانداز ہونے کے لئے وزراء کی فوج ظفر موج کے ساتھ عدالتوں میں پیش ہوتے ہیں۔احسن اقبال نے رینجرز کے خلاف بیان دے کر فوج کو بدنام کرنے کی کوشش کی۔ قوم کو بتائیں ریاست کے اندر ریاست کا بیان کسے خوش کرنے کے لئے دیا۔نواز شریف اپنے خاندان کے مفادپر قومی مفاد قربان کرنا چاہتے ہیں مگر ایساہو نہیں سکتا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کے مرکزی شعبہ اطلاعات سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور ن لیگی وزراء ملکی اداروں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔یہ لوگ پروٹوکول سمیت ایک نااہل شخص کے ساتھ عدالتوں میں پیش ہو کر دبائو ڈالنا چاہتے ہیں۔احسن اقبال کو احتساب عدالت میں پیش ہونے کی کیا ضرورت تھی۔
احسن اقبال نے رینجرز کیخلاف بیان دیکر فوج کو بدنام کرنیکی کوشش کی، ڈاکٹرامجد
Oct 03, 2017