وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف چاروں صوبوں کی تائید سے پارٹی صدر منتخب ہوئے.مخالفین کو واویلا کرنے کا کوئی حق نہیں .مسلم لیگ (ن) جھوٹے وعدوں کے بجائے عملی کاموں پر یقین رکھتی ہے.نواز شریف کا لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ پورا ہورہا ہے.کچھ نئے مشیروں نے وزارتاور گاڑیوں کے لیے نواز شریف کو غلط مشورے دیے۔میاں صاحب ان سے مشاورت نہ کریں .جن کوصرف بڑی بڑی گاڑیاں چاہیے.میاں صاحب مشاورت کرنی ہوتو نیچے والوں سے کریں۔مسلم لیگ (ن)کی مرکزی جنرل کونسل سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا محمد نواز شریف چاروں صوبوں کے تائید سے پارٹی صدر منتخب ہوئے .بعض سیاسی پارٹیوں نے ترمیم کی بدترین مخالفت کی.کہا گیا کہ ایک شخص کیلئے قانون بنایا جارہاہے.منتخب مقننہ نے قانون بنایا اس کے تحت نواز شریف کو منتخب کیا گیا.مخالفین کو واویلا کرنے کا کوئی حق نہیں ہے.دھرنے دینے والوں نے ملکی معیشت کو بری طرح نقصان پہنچایا. محمد نواز شریف نے ملک سے اندھیروں کے خاتمہ کا وعدہ کیا جو آج پورا ہورہاہے 15برسوں میںملکی وسائل کو بری طرح لوٹا گیا۔ انہوں نے کہا گزشتہ چار سال میں نواز شریف کی قیادت میں ترقی کے سفر کو سنہرے دور سے تعبیر کیا جائے گا.مسلم لیگ (ن) جھوٹے وعدوں کے بجائے عملی کاموں پر یقین رکھتی ہے. کیا احتساب صرف شریف خاندان اور نواز شریف کےلئے ہے؟احتساب (ن) لیگ سے شروع کرولیکن احتساب سب کا ہونا چاہیے.نواز شریف نے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا،جو پورا ہورہا ہے.ماضی میں بجلی کے نام پر کرپشن ہوئی قوم کی دولت کو لوٹا گیا،خیبرپختونخواہ نے چار سال میں بجلی کے کتنے منصوبے لگائے؟۔ انہوں نے کہا پنجاب میں ڈینگی کی وباءآئی تو اس کےلئے موثر حکمت عملی اپنائی. خیبرپختونخواہ میں ڈینگی نے وار کیا تو خان صاحب پہاڑوں پر چڑھ گئے.ہمیں ڈینگی برادران کہا گیا. کچھ لوگوں کو اپنی وزارتوں سے پیار تھا، انہوں نے نواز شریف کو غلط مشورے دیے.نندی پور منصوبہ تین سال کراچی میں دفن رہا اربوں روپے نقصان پہنچا. مجھ پر10ارب روپے رشوت کا الزام لگا کر خان صاحب بھارگ رہے ہیں. اور میں ان کے پیچھے پیچھے ہوں .نواز شریف کو تاریخ ہمیشہ یار رکھے گی۔18سال پہلے لگایا گیا نیلم ،جہلم منصوبہ اب مکمل ہونے جارہا ہے۔
مخالفین کو واویلا کرنے کا حق نہیں پہنچتا،دھرنوں کے باجود نوازشریف نے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا: شہباز شریف
Oct 03, 2017 | 14:01