لاہور(اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے افغان کرکٹ لیگ کے لئے قومی کرکٹرز کو این او سی جاری نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی افغان لیگ کے لئے صرف ریٹائرڈ کرکٹرز کو اجازت دینے کے فیصلے پر قائم ہے اور پاکستان کے موجودہ کرکٹرز کو افغان لیگ میں حصہ لینے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی سی بی کے فیصلے کے بعد قومی کرکٹر ز کامران اکمل سہیل تنویر افتخار احمد اور محمد عرفان افغان لیگ میں حصہ نہیں لے سکیں گے جبکہ محمد حفیظ وہاب ریاض اور فہیم اشرف آ سٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے قومی سکواڈ میں شامل ہونے کے باعث لیگ میں حصہ لینے سے معذرت کر چکے ہیں۔ دوسری جانب انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرڈہونے وے آل راونڈر شاہد آفریدی لیگ کے لئے دستیاب ہوں گے۔
قومی کرکٹرز کوافغان لیگ کیلئے این او سی جاری نہ کرنے کا فیصلہ
Oct 03, 2018