پشاور(بیورورپورٹ)گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت کے مطابق گورنرہاؤس پشاورہفتے میں 2دن عوام کیلئے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس ضمن میں 5 اکتوبر بروز جمعہ ڈھائی بجے(2:30) سے شام5 بجے تک فیملیز( خواتین) اور 12سال سے کم عمر کے بچوں کیلئے کھول دیا جائے گا۔ جبکہ 7 اکتوبر بروزاتوار گورنر ہاؤس صبح 10بجے سے دو پہر2بجے تک گرلز سکولز اور کالجزکی طالبات کیلئے کھلا رہے گا۔
گورنر شاہ فرمان کا گورنرہاؤس پشاور ہفتے میں 2دن عوام کیلئے کھولنے کا فیصلہ
Oct 03, 2018