کراچی(نیوزرپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن و حق پرست رکن قومی اسمبلی سید امین الحق نے قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان کو ٹیکس نیٹ کا دائرہ کار وسیع کرنے کیلئے فوری طور پر زرعی ٹیکس نافذ کیا جائے جبکہ لگژری مصنوعات پر ٹیکس میں اضافے سے حکومتی آمدنی میں مزید بہتری بھی آسکتی ہے اور اس اقدام سے متوسط طبقے کے عوام پر براہ راست بوجھ بھی نہیں پڑے گا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امین الحق نے مطالبہ کیا کہ کراچی پیکج کے تحت شروع ہونے والے تمام منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے گرین بس سروس منصوبے میں جان بوجھ کر تاخیر کی جارہی ہے ، حکومت پاکستان فوری طور پر جامعہ کراچی اور وفاقی اردو یونیورسٹی کو اعلیٰ تعلیم کیلئے پانچ پانچ ارب روپے کی خصوصی گرانٹ جاری کرے تاکہ یہ جامعات مالی بحران سے باہر نکل سکیں ۔حیدر آباد سے تعلق رکھنے والے حق پرست رکن قومی اسمبلی صابر قائم خانی نے کہا کہ وفاقی حکومت نے اعلان کیا تھا مگر اب تک حیدر آباد یونیورسٹی کا قیام عمل میں نہیں آسکا، جتنی جلدی ممکن ہو حیدر آباد میں یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے ۔ رکن قومی اسمبلی صابر قائم خانی نے مطالبہ کیا کہ حیدر آباد میں ہونے والی بارہ بارہ گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا فوری طور پر نوٹس لیا جائے ۔ ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنو ینئر عامر خان نے کہا ہے کہ ضمنی انتخا با ت میں حق پر ستو ں کا اتحا د انکی کا میابی کی نو ید دے گا ہم اپنی چھینی گئی نشستیں واپس لینے کیلئے پو ری جد وجہد کر رہے ہیں عوام کے سامنے تمام حقائق رکھ دیئے ہیں انکا ہم پر بھر وسہ واعتما د ہما ے لئے بہت بڑا حو صلہ ہے ۔این اے 243،این 247،پی ایس 111اور پی ایس 87میں تمام حق پر ست عوام تمام تر سازشوں اور تقسیم در تقسیم کے فارمو لو ں کو ناکام بناتے ہو ئے تمام حق پر ستو ں کو ضمنی انتخا بات میں کا میاب کر ائیں ۔پی ٹی آئی سے اتحا د مسائل کے حل کیلئے اور تحریر ی معاہد ہ کیا ہے شہر ی سندھ کے ساتھ زیا دتیو ں کا خا تمہ چاہتے ہیں کر اچی کے بلد یا تی ادارو ں کو لا وارث کر دیا گیا ہے جہا ں فنڈز عدم دستیا ب ہیں یہ سازش ہے تا کہ عوام کی خد مت نہ کر سکیں لیکن وفاقی حکو مت سے بھر پو ر تعاون کی امید رکھتے ہیں ۔انہو ں نے یہ با ت جنر ل ورکر ز اجلا س ضلع شرقی کے ذمہ دارا ن کا رکنان وہمد ردوں سے خطاب کر تے ہو ئے کہی ۔اس مو قع پر رابطہ کمیٹی کے اراکین شکیل احمد ،مسعود محمو د ،ارشاد ظفیر ،محمد شریف اور عبد الو سیم سابق رکن قومی اسمبلی شیخ صلا ح الدین ،رکن سندھ اسمبلی عبا س جعفر ی نامز دامید وار این اے 243عامر ولی الدین چشتی بھی مو جو د تھے ۔