چائنہ میڈیا گروپ کو بین الاقوامی معیار کا اہم میڈیا بنایا جائے گا ۔چین کے چائنہ سینٹرل ٹیلی ویڑن کے قیام اور چین میں ٹی وی سروس کے آغاز کی ساٹھویں سالگرہ کے موقع پر چینی صدر شی جن پھنگ نے مبارک باد کا پیغام بھیجا۔چینی صدر نے ساٹھ برسوں میں چین کے ٹی وی کےشعبے میں حاصل کردہ ثمرات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے چین کے براڈکاسٹنگ اور ٹیلی ویڑن کے شعبے کے مستقبل کے لیے نیا حکم نامہ جاری کیا ہے۔
جس کے مطابق چینی صدر نے ایک بین الاقوامی معیار کے بااثر میڈیا کی تشکیل کا حکم دیا ۔رواں سال مارچ میں چائنہ میڈیا گروپ کی تشکیل عمل میں آئی جس سے مذکورہ مقصد کو پورا کرنے کے لیے ایک تاریخی موقع ملا ہے۔ مگر دور حاضر میںپریس اور اطلاعات کے شعبے میں سرکاری میڈیا کی حیثیت سے چائنہ میڈیا گروپ کو شی جن پھنگ کے نئے عزم کے تحت چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے نظریات کو روشناس کرانے میں اہم کردار ادا کرنا ہے اور اچھی رپورٹنگ کو لوگوں تک پہنچانے کی پوری کوشش کرنی ہے۔اس وقت چائنہ میڈیا گروپ ایک نئے نقطہ آغاز پر کھڑا ہوا ہے۔چائنہ میڈیا گروپ عوام کی ضروریات کو ترجیح دیتے ہوئے روایتی اور نئے میڈیا کا انضمام کرے گا اور بین الاقوامی معیار کے اہم میڈیا ادارے کی تشکیل کے مقصد کو پورا کرنے کی بھرپور کوشش کرےگا۔
(چائنا ریڈیو انٹر نیشنل)
چائینہ میڈیا گروپ
Oct 03, 2018