شمالی وزیرستان :افغان سرحدسے پاکستانی چوکی پرحملہ ، جوابی کاروائی میں 7 دہشتگرد ہلاک ،3 زخمی

Oct 03, 2018

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) بری فوج نے افغانستان سے شمالی وزیرستان کے اندر پاکستانی حدود میں کیے گئے حملے کو ناکام بناتے ہوئے سات حملہ آور دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی۔افغانستان سے کیے جانے والی اس فائرنگ پر پاک فوج نے بھرپور جواب دیا اور سات دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ تین کو شدید زخمی کردیا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاک افغان سرحد کے اہم مقامات پر باڑ کی تنصیب کی وجہ سے اب دہشت گردوں کیلئے سرحد عبور کرنا مشکل ہو گیا ہے جس کے بعد سرحد پر پاکستان کی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔

مزیدخبریں