ہائی ویز اتھارٹی کے 5منصوبوں کا خصوصی آڈٹ کیا جائے، مراد سعید: آڈیٹر جنرل کو خط

اسلام آباد (صباح نیوز) نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے پانچ منصوبے خصوصی آڈٹ کیلئے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے سپرد کردیئے گئے۔ وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے آڈیٹر جنرل کو خط میں درخواست کی لیاری ایکسپریس وے اور خضدار، شہدادکوٹ منصوبے کا خصوصی آڈٹ کیا جائے۔ گوادر-تربت- ہوشاب، لواری ٹنل اور قلات-کوئٹہ- چمن منصوبے کے حسابات کی بھی خصوصی جانچ پڑتال کی جائے۔ وزیر مملکت برائے مواصلات کے مطابق ان منصوبوں میں تاخیر کے باعث قومی خزانے کو بڑے نقصان کا بوجھ برداشت کرنا پڑا۔ آڈیٹر جنرل ان منصوبوں کا خصوصی آڈٹ کریں اور ذمہ داروں کی نشاندہی کریں۔ وزیرمملکت برائے مواصلات نے درخواست کی خصوصی آڈٹ رپورٹ 30 یوم میں جمع کروائی جائے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...