لاہور (نمائندگان) مختلف واقعات میں تین بچوں، دو لڑکوں اور خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ کامونکے کے محلہ ممتاز آباد میں ملزم رزاق نے سلیم ارائیں کی 7 سالہ بیٹی (ر) کو زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ شاہکوٹ میں نامعلوم ملزم نے کمسن بچی ثمرہ سے زیادتی کی۔ سلانوالی میں 16 سالہ انس کو ملزم عثمان، 14 سالہ ذیشان کو ملزم کاشف وغیرہ پانچ افراد، چار سالہ علی رضا کو ملزم بلال جبکہ پسرور میں عطائی رزاق نے کلینک میں آئی لڑکی (ف) کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔