میانمار تفتیشی کمشن کو راخین ریاست میں مکمل اختیارات دے: آسیان تنظیم

نیویارک(این این آئی )جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم آسیان کے وزرائے خارجہ نے میانمار سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تشدد کی شکار ریاست راخین میں تفتیشی کمیشن کو مکمل مینڈیٹ دے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے حاشیے پر آسیان ممالک کے وزرائے خارجہ کے ایک غیر رسمی اجلاس میں اس معاملے پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ملکی پارلیمان سے خطاب کے دوران سنگاپور کے وزیرخارجہ ویویان باکاکرشنن نے بتایا کہ راکھین ریاست میں اس المیے کی وجہ انسانی اقدامات ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس میانمار کی سکیورٹی فورسز کی جانب سے راکھین میں کریک ڈاؤن کے بعد قریب سات لاکھ روہنگیا باشندے بنگلہ دیش ہجرت پر مجبور ہوئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن