لاہور (سٹاف رپورٹر) ٹائون شپ کے علاقہ سندر انڈسٹریل سٹیٹ میں نامعلوم افراد نے 72 سالہ خاتون اور اسکے بیٹے کو قتل کردیا۔ پولیس نے نعشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرکے نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ دونوں ماں بیٹے کو تیزدھار آلے سے گلا کاٹ کر قتل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق 72 سالہ مقتولہ ڈاکٹر ادیبہ اپنے بیٹے عمر فاروق اور پوتے کے ساتھ رہائش پذیر تھی۔ ساتھ والے کمرے میں سویا خاتون کا 17 سالہ پوتا خوش قسمتی سے بچ گیا۔ دوہرے قتل کی واردات پر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس کے مطابق قاتل نے واردات کے بعد کپڑے بدلے اور فرار ہوگیا۔ فرانزک ٹیم نے جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کرلئے۔ پولیس کے مطابق نامعلوم قاتل گھر کے پچھلے دروازے سے داخل ہوا۔ پولیس نے تفیتش کیلئے مقتولہ کے دوسرے بیٹے اور پوتے کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔