اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم عمران خان نے چاروں گورنرز‘ وزراء اعلی اور وفاقی وزراء کو خط لکھا ہے۔ جس میں عمران نے کہا کہ پاکستان کو بڑے معاشی بحران کا سامنا ہے۔ ملک کا قرضہ 30 کھرب روپے سے زائد ہو چکا ہے۔ وزیراعظم ہائوس کے بجائے معمولی گھر میں رہنے کا فیصلہ کیا۔ گورنر‘ وزراء اعلی کے زیر استعمال عمارتوں سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔ عمارات کو استعمال میں لانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔