لاہور (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے پہاڑی سلسلے دھولادھار کے شہر بارہ بھنگل میں گزشتہ روز بے وقت اور اچانک برفباری سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے۔ حکام کے مطابق برفباری سے ایک چرواہا ہلاک اور 50 لاپتہ ہیں جن کی تلاش کیلئے امدادی ٹیم ہیلی کاپٹر سمیت روانہ کر دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر کانگڑہ سندیپ کمار کے مطابق مرنے والا چرواہا راکیش اپنے ساتھیوں کے ہمراہ 500 بھیڑ بکریوں کو چرانے کیلئے لیکر جنگل میں گیا تھا۔ ماہرین موسممیات اس بے وقت کی برفباری کو عالمی ماحولیاتی اور موسم میں تبدیلی کی علامت قرار دے رہے ہیں۔