پشاور(بیورورپورٹ)گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت کے مطابق گورنرہاؤس پشاورہفتے میں 2دن عوام کیلئے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس ضمن میں 5 اکتوبر بروز جمعہ ڈھائی بجے(2:30) سے شام5 بجے تک فیملیز( خواتین) اور 12سال سے کم عمر کے بچوں کیلئے کھول دیا جائے گا۔ جبکہ 7 اکتوبر بروزاتوار گورنر ہاؤس صبح 10بجے سے دو پہر2بجے تک گرلز سکولز اورکالجزکی طالبات کیلئے کھلا رہے گا۔