حیدرآباد(صباح نیوز)سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں رات گئے پولیس حراست سے ایک خطرناک ڈاکو فرار ہوگیا، پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کر لی ۔پولیس کے مطابق ملزم جاوید الیاس کے سی آئی اے اور ٹنڈو جام پولیس کی تحویل سے فرار ہوا۔