، دبئی(سپورٹس ڈیسک )محدود طرز کی کرکٹ ٹی ٹین لیگ کے چیئرمین نواب شجیع الملک کا کہنا ہے کہ لیگ کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کی جانب سے کلئیرنس مل گئی ہے۔دبئی میں ٹی ٹین لیگ کے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شجیع الملک کا کہنا تھا کہ ٹی ٹین لیگ میں آئی سی سی کی طرف سیکوئی رکاوٹ نہیں، ٹورنامنٹ کی مطلوبہ ضروریات اور تمام تقاضے پورے کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم آئی سی سی سے مل کر کام کر رہے ہیں اور ٹی ٹین لیگ کی شفافیت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔شجیع الملک کے مطابق سری لنکا سے تعلق رکھنے والے روشن مہانامہ ٹیکنکل کمیٹی کے سربراہ ہوں گے اور کرنل ارودنا انڈین پریمیر لیگ کی طرف سے سی ای او ہوں گے۔ چیئرمین ٹی ٹین لیگ نے کہا کہ محدود طرز کی کرکٹ نے مختلف اقوام کو کرکٹ کے ذریعے ایک جگہ جمع کیا ہے، اس میں حصہ لینے والے کھلاڑی کسی بھی غیرمتعلقہ فنکشن میں شریک نہیں ہوسکیں گے۔اس موقع پر لیگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ( سی ای او) ڈیوڈ ایسٹ کا کہنا تھا کہ ٹی ٹین کا آئیڈیا انتہائی پرکشش ہے اور ایمریٹس کرکٹ بورڈ کو بھی آئیڈیا بہت پسند آیا۔ڈیوڈ ایسٹ نے کہا کہ آئی سی سی نے لیگ کو مکمل شفاف قراد دیکر ہمیں لائنس بھی دیا ہے اور ہم مکمل تعاون کررہے ہیں۔
ٹی ٹین لیگ کو آئی سی سی کی کلئیرنس مل گئی،نواب شجیع الملک
Oct 03, 2018