حکومت نے اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام پرمہنگائی بم گرا دیا

Oct 03, 2018

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ ) پاکستان مسلم لیگ ن کے این اے 60کیلئے نامزدامیدوارسجادخان ،سابق رکن قومی اسمبلی ملک ابراراحمد،سابق رکن پنجاب اسمبلی راجہ محمدحنیف اوردیگررہنمائوںنے کہاہے کہ ہمارے قائدمیاں محمدنوازشریف کاپاکستانی قوم پریہ احسان ہے کہ انہوں نے 1998ء میں بھارت کے مقابلے میں امریکی دبائوکے باوجود7 ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کودنیاکی ساتویں ایٹمی قوت تسلیم کرایاتھا۔راولپنڈی میں مختلف کارنر ز میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا اپنے 5سالہ دورمیں پاکستان مسلم لیگ ن اورمیاں نوازشریف نے آٹاچینی،گھی، بجلی ،گیس ،پٹرول اوردیگرروزمرہ استعمال کی اشیاء پرکوئی ٹیکس نہیں لگایابلکہ سبسڈی دی جاتی رہی جبکہ موجودہ پی ٹی آئی کی حکومت نے بجلی ،گیس ،پٹرول سمیت آٹا،چینی ،گھی اور دیگراشیاء ضروری مہنگی کرکے عوام کومہنگائی کی چکی میں پیسناشروع کررکھاہے جوکہ ظلم ہے ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔

مزیدخبریں