لائوڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کیس میں فاروق ستار اور دیگر پر فرد جرم عائد کردی گئی،ملزمان نے صحت جرم سے انکارکر دیا ، آئندہ سماعت پر گواہ طلب کر لئے ۔ بدھ کو جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں فاروق ستار اور دیگر کے خلاف لائوڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران عدالت نے فاروق ستار اور دیگر پر فرد جرم عائد کردی، تاہم انہوں نے صحت جرم سے انکار کیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرتے ہوئے لاوڈ اسپیکر ایکٹ خلاف ورزی کے دونوں مقدمات کی سماعت 17 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ ہمارا حکومت سے معاہدہ عوامی مسائل کے حل کیلئے ہے، یہ معاہدہ لالی پاپ ثابت نہیں ہونا چاہیے، جھوٹے مقدمات یا توختم ہوں یا جلدی چلیں۔لائوڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کیس سماعت کے بعد فاروق ستار کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا حکومت سے معاہدہ عوامی مسائل کے حل کیلئے ہے، یہ معاہدہ لالی پاپ ثابت نہیں ہونا چاہیے، جھوٹے مقدمات یا توختم ہوں یا جلدی چلیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک منصوبوں کی سلامتی یقینی بنانی چاہیے، گیس بجلی کی قیمتیں کم ھونگی تو ریلیف ملے گا، سیلز ٹیکس میں کمی کر کے عام آدمی کو فائدہ پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہا کے فور کے پہلے مرحلے پر کام جلدی مکمل ہونا چاہئے ،ہمارے لاپتہ کارکنوں کو جلد بازیاب کر ایا جائے۔
لائوڈ سپیکرایکٹ کی خلاف ورزی ،فاروق ستار سمیت دیگر پرفرد جرم عائد
Oct 03, 2018 | 12:00