قومی اسمبلی، حکومت پارلیمنٹ میں اپوزیشن کا سامنا کرنے سے گریزاں

حکومت نے قومی اسمبلی کا 15واں سیشن تین روز تک جاری رہنے کے بعد غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا جبکہ قومی اسمبلی کا14واں سیشن بھی 5روز جاری رہنے کے بعد شیڈول سے ایک روز قبل غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا گیا اس پر طرفہ تماشا یہ کہ سپیکر نے اسی روز ریکویذیشن پر قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ابھی نوٹیفکیشن کی سیاہی بھی خشک نہ ہونے پائی تھی سپیکر کی جانب سے قومی اسمبلی کا ریکویذیشن پر طلب کر دہ اجلاس منسوخ کر دیا گیا بتایا گیا کہ اپوزیشن نے ہی ریکویذیشن واپس لے لی ۔ سپیکر گرفتار ارکان کے پروڈکشن آرڈر ز جاری نہیں کر رہے اس سے بھی پارلیمنٹ میں صورت حال خاصی کشیدہ ہے ہر روز اپوزیشن سپیکر کو ان کی منصبی ذمہ داری کی یاد دہانی کراتی ہے لیکن سپیکر بھی ٹس سے مس نہیں ہو رہے تاحال پروڈکشن آرڈر بارے میں قا نون کا’’ مطالعہ ‘‘کر رہے ہیں ایسا دکھائی دیتا ہے موجودہ حکو مت پارلیمنٹ میں اپوزیشن لا سامنا کرنے کی سکت نہیں رکھتی اور راہ فرار اختیار کر رہی ہے متحدہ اپوزیشن ایوان میں حکومت پر چھائی رہتی ہے۔بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں قومی اسمبلی کا اجلاس4اکتوبر 2019ء تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا مگر حکومت نے اجلاس 2دن قبل ہی غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا۔
ڈائری

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...