اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے عابد الرحمان کی پی کے 115 سے متعلق درخواست نمٹا دی۔ چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردارمحمدرضا کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے سماعت کی۔بابر اعوان نے کہا کہ میں نے پرسوں دلائل میں یہی کہا تھا کہ بدھ تک تاخیر ہوجائے گی، پھر میرے موکل کا معاملہ یہاں نہیں دیکھا جا سکے گا۔ الیکشن کمیشن نے ہدایت کی کہ آپ اپنا کیس الیکشن ٹربیونل کے سامنے پیش کریں۔درخواست گزار عابد الرحمان کے وکیل بابر اعوان الیکشن کمیشن کے روبرو پیش ہوئے۔
عابد الرحمان کی پی کے 115 سے متعلق درخواست نمٹا دی گئی
Oct 03, 2019