اثاثے چھپا نے سے متعلق علی نواز شاہ کو دیا گیا شو کاز نوٹس واپس

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے 218 سے ایم این اے کے اثاثے چھاپا نے سے متعلق کیس میں علی نواز شاہ کو دیا گیا شو کاز نوٹس واپس لے لیا۔ بدھ کو سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے کی ۔وکیل اکرام چوہدری نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے شو کاز نوٹس دیا تھا کہ ہم نے دبئی میں اپنی پارٹنرشپ اثاثوں میں ظاہر نہیں کی۔ وکیل اکرام چوہدری نے کہاکہ علی نواز شاہ نے شق 137 کی خلاف ورزی نہیں کی ، دبئی کی پارٹنر شپ ہم 2017 میں ہی الیکشن کمیشن کے سامنے ظاہر کر چکے ہیں ۔ دلائل سننے کے بعد الیکشن کمیشن نے علی نواز شاہ کو دیا گیا شو کاز نوٹس واپس لے لیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...