پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم عدم تشدد منایا گیا

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) پاکستان میں بھی سماجی و انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے عدم تشدد کا عالمی دن منایا گیا۔ اس موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں تقاریب کا انعقادکیا گیا۔ ملک کے مختلف شہروں میں واکس، سیمینارز اور مذاکروں کا اہتمام کیا گیا۔ ایک رپورٹ کے مطابق اس وقت ایشیاء میں 199، افریقہ میں 200 سے زائد اور براعظم امریکہ، یورپ اور آسٹریلیا میں 185 اقوام کو مختلف ممالک کے ریاستی جبر اور تشدد کا سامنا ہے۔

ای پیپر دی نیشن