اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بنچ نے ایف ایٹ کچہری میں فٹ بال گراؤنڈ پر وکلا قبضے کے کیس میں فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ کہ سربراہی میں لارجر بنچ نے ایف ایٹ میں وکلا کی جانب سے فٹبال گراؤنڈ پر قبضے سے متعلق کیس کی سماعت کی تو صدر اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے موقف اپنایا کہ فٹ بال گراؤنڈ پر چیمبرز کا عارضی انتظام ہے، جب کچہری کے لئے جگہ ملے گی شفٹ ہو جائیں گے، عدالت نے اسلام آباد بار کو آئندہ دو ہفتوں میں تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کیس پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے فٹبال گراؤنڈ پر وکلا کے قبضے کیخلاف کیس میں فیصلہ محفوظ کرلیا
Oct 03, 2019