واہنڈو: ٹیچر کا 2 بھائیوں پر تشدد

واہنڈو (نامہ نگار) ٹیویشن نہ پڑھنے پر گورنمنٹ عمیر شہید ہائی سکول کا ماسٹر اقبال جلاد بن گیا۔ دو کمسن بھائیوں کو ڈنڈوں کے ساتھ بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنادیا۔ شدید تشدد کی وجہ سے ایک طالب علم کا چلنا بھی مشکل ہوگیا۔ والدین کا ظالم ماسٹر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق محلہ حبیب پورہ کے غریب محنت کش کے بیٹوں کو ماسٹر اقبال نے زبردستی ٹیویشن پڑھنے پر مجبور کیا ہے مگر انہوں نے کہاکہ وہ غریب لوگ ہیں ٹیویشن کی فیس ادا نہیں کرسکتے جس پر دونوں بھائیوں کو نیچے لٹا کر ڈنڈوں سے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنادیا، والدین نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ظالم ماسٹر اقبال کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...