نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار) نواحی گاؤں مٹو بھائیکے میں بھائی کے ہاتھوں چلنے والی گولی سے بھائی قتل ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ملزم محمد عمرگھر میں مبینہ طورپر پستول صاف کررہا تھا کہ اچانک گولی چلنے سے سامنے بیٹھا حقیقی بھائی احسن رضا شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طورپر گوجرانوالہ ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ راستے میں دم توڑگیا۔ نوشہرہ ورکاں پولیس نے مقتول کی والدہ نسرین بی بی کی رپورٹ پر عمر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔ .درج شدہ رپورٹ کے مطابق ملزم اور مقتول والدہ اور دیگر فیملی کے ہمراہ گھر میں بیٹھے تھے کہ اچانک واقعہ رونما ھوا۔ پولیس مصروف تفتیش ھے۔ خدشہ ظاہرکیا جارہا ہے کہ وقوعہ رپورٹ کے بر عکس بھی ہوسکتا ہے۔