راولپنڈی میں ڈینگی نے سنی تحریک کے رہنماکی جان لے لی

راولپنڈی (جنرل رپورٹر)راولپنڈی میں ڈینگی نے سنی تحریک کے رہنماکی جان لے لی، پاکستان سنی تحریک پنجاب رابطہ کمیٹی کے رُکن اور معروف عالم دین مفتی لیاقت علی رضوی ہولی فیملی ہسپتال کے ڈینگی وارڈمیں زیرعلاج تھے۔ جہاں گزشتہ رات خالق حقیقی سے جاملے، مفتی لیاقت علی رضوی مرحوم کی نمازِ جنازہ جامعہ غوثیہ اکبریہ غوری ٹائون فیز4میں اداکی گئی جس میں سربراہ پاکستا ن سنی تحریک انجینئرمحمد ثروت اعجازقادری،پیرسیدحسین الدین شاہ ، محمدشاداب رضانقشبندی،صوفی محمدراج اکبر، پیرصاحبزادہ عماریاسر،ڈاکٹرحافظ شاہدحسین،سمیت کثیرعلماء ومشائخ ، مذہبی وسیاسی رہنمائوں نے شرکت کی سنی تحریک محمد ثروت اعجازقادری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاانسدادِ ڈینگی کے لیے حکومتی اقدامات صفر سے زیادہ کچھ نہیں، ملک کے کئی شہروں میں ڈینگی بے قابو ہوگیاہے، آئے روز قیمتی جانوں کے ضیاع کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے،انسدادِ ڈینگی مہم کوصرف میڈیا فوٹوسیشن تک محدود کرنے

ای پیپر دی نیشن