لبنانی وزیراعظم سعد حریری نے جنوبی افریقی ماڈل کو ملاقاتوں کے عوض ڈھائی ارب روپے دیئے: امریکی اخبار کا انکشاف

بیروت (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی اخبار میںلبنانی وزیر اعظم سعد حریری کے حوالے سے خبر سامنے آئی ہے کہ انہوں نے جنوبی افریقہ کی انتہائی بولڈ ماڈل کو ملاقاتوں کے عوض ڈھائی ارب روپے دیے۔ یہ واضح نہیں ہے کہ لبنانی وزیر اعظم سعد حریری نے محض ملاقاتوں کے لیے اتنی خطیر رقم ماڈل کو فراہم کی یا انہوں نے رقم کے عوض ماڈل سے کچھ فوائد بھی حاصل کیے۔ امریکی اخبار کی جانب سے لبنان کے49 سالہ وزیر اعظم کی جانب سے خود سے19 برس کم عمر مگر انتہائی بولڈ ماڈل کو خطیر رقم دیے جانے کے انکشاف کے بعد لبنان میں ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے اور لوگ سعد حریری کی مخالفت کر رہے ہیں۔ جہاں مخالفین سعد حریری پر تنقید کر رہے ہیں، وہیں ان کے حامی اس رپورٹ کو بے بنیاد قرار دے رہے ہیں، ساتھ ہی دعویٰ کر رہے ہیں کہ سعد حریری نے عوامی پیسے کو ضائع نہیں کیا۔

ای پیپر دی نیشن