مانچسٹر(انٹرنیشنل ڈیسک) بریگزٹ ڈیل میں پھنسے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن ہر حال میں 31 اکتوبر کو یورپی یونین سے نکل جانے کے عزم پر قائم ہیں۔ مانچسٹر میں پارٹی اجلاس سے خطاب میں بریگزٹ ڈیل پر مایوس ارکان کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ بریگزٹ معاہدے کے لیے ایسی تعمیری اور قابل قبول تجاویز تیار کی ہیں جن کی بدولت یورپی یونین سے انخلا کا عمل 31 اکتوبر کو ہر صورت میں مکمل ہو جائے گا۔