غزہ: فلسطینی قیدیوں پر تشدد کیخلاف مظاہرے، اسرائیلی فورسز کی فائرنگ، شیلنگ، متعدد زخمی

Oct 03, 2019

رام اللہ ( این این آئی + صباح نیوز +اے پی پی) فلسطینی شہریوں نے اسرائیلی حکومت کی جیلوں میں بند فلسطینی قیدیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے رملہ میں عالمی ریڈکراس کمیٹی کے دفتر کے سامنے اجتماع کیا۔العھد ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق اس اجتماع میں شریک لوگوں نے اسرائیلی حکومت کے خلاف نعرے لگا کر فلسطینی قیدیوں پر اسرائیلی حکومت کے تشدد اور مخاصمانہ اقدامات بند کرانے کا مطالبہ کیا۔ مقبوضہ غزہ میں سینکڑوں افرا د نے اسرائیلی قید میں فلسطینیوں پر تشدد کے خلاف مظاہرہ کیا۔

مزیدخبریں