نیو یارک (نوائے وقت رپورٹ) نیو یارک ٹائمز نے مقبوضہ کشمیر کے انتہائی مخدوش صورتحال کے حوالے سے صفحہ اول پر تصاویر شائع کی ہیں، جن میں کشمیریوں کی مظلومیت کی کھل کر عکاسی ہوئی ہے۔ تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کس طرح سے ان پر تشدد کیا گیا ہے اور کس طرح کشمیری لہو لہو ہیں۔ خواتین اور بچے بے یارو مدد گار پڑے ہیں، انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں جبکہ وہ کم و بیش دو ماہ سے زندگی کی ہر بنیادی سہولت اور انسانی حقوق سے بھی محروم ہیں۔ پوری وادی ایک جیل بن چکی ہے۔ مواصلات نظام معطل ہے جبکہ مریضوں کو طبی سہولیات تک میسر نہیں ہیں۔ تصادم میں کشمیریوں کو پولیس پر پتھراؤ کرتے بھی دکھایا گیا جبکہ مظاہرین شیلنگ سے بچے کیلئے بھاگ رہے ہیں۔ ایک سولہ سالہ بچی بری طرح سے زخمی حالت میں پڑی ہے۔
نیو یارک ٹائمز نے مقبوضہ کشمیر کی صوتحال کے حوالے سے صفحہ اؤل پر رپورٹ اور تصاویر شائع کیں
Oct 03, 2019