لاہور (کلچرل رپورٹر) لاہور آرٹس کونسل الحمراء نے انسداد ڈینگی کیلئے ڈرامہ ڈینگی پیش کیا ڈرامہ میں صوبائی وزیر برائے اطلاعات ثقافت میاں محمد اسلم اقبال مہمان خصوصی تھے صوبائی وزیر برائے اطلاعات و ثقافت میاں محمد اسلم اقبال نے کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت ہر سطح پر انسداد ڈینگی کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے ۔ڈینگی کے خاتمہ کا تہیہ کررکھا ہے۔ انسداد ڈینگی کیلئے کی گئی کاوشیں کارگر ثابت ہو رہی ہیں۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا اطہر علی خان نے کہا کہ انسداد کیلئے الحمرا مسلسل اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہا ہے اس کی زندہ مثال آج کاپیش کردہ ڈرامہ ہے جس میں الحمراء اکیڈیمی آف پرفارمنس آرٹس کے تربیت یافتہ نوجوانوں اداکاروں نے حاضرین کو ڈینگی کے حفاظتی انتظامات سے آگاہ کیا۔
الحمراء میں فلاحی ڈرامہ ڈینگی پیش
Oct 03, 2019