لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور اومان ہاکی ٹیم کے درمیان دوسرا میچ ڈرا ہوگیا ۔چار میچز کی سیریز کا دوسرا میچ چار چار گول سے برابر ہو گیا ہے۔ امجد علی خان نے دو ،عدیل لطیف اور رانا عبدالوحید نے ایک ایک گول کیا اومان کی طرف سے راشد سلیم نے ہیٹ ٹرک اور عدنان نے ایک گول کیا۔