لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)قائداعظم ٹرافی کے سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ میں چوتھے راؤنڈ کا آغاز ہوگیا۔ 2 اکتوبر سے شروع ہونے والا راؤنڈ 4 اکتوبر تک جاری رہے گا۔پشاور میں جاری میچ میں خیبرپختونخوا نے مہران ابراہیم اور خوشدل شاہ کی سنچریوں کی بدولت سنٹرل پنجاب کے خلاف پہلی اننگز میں 7 وکٹوں پر 400 رنز کا پہاڑ کھڑا دیا ۔ 76 کے مجموعی سکور پر 3 کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد مہران ابراہیم اور خوشدل شاہ کے درمیان 251 رنز کی شراکت ہوئی۔ مہران ابراہیم 131 اور خوشدل شاہ 127رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔محمد علی نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ بلوچستان اور ناردرن کے درمیان میچ کراچی میں شروع ہوگیا۔ناردرن کی سپن جوڑی نے بلوچستان ٹیم کو 191 رنز پر آؤٹ کردیا ہے۔ جلات خان 60 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ رضاالحسن اور رضا حسن نے 3،3 جبکہ سلمان ارشاد نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ناردرن ٹیم نے ایک وکٹ پر73 رنز بنالیے ہیں۔ نوید ملک 56 اور حسن رضا 3 سکور بنا کر موجود ہیں۔ بہالپور میں سدرن پنجاب اور سندھ کے درمیان میچ بارش کے باعث شروع نہ ہوسکا۔