لاہور( سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کے کامیاب انعقاد کیلئے لاہور کی شاہراہوں کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا ہے۔ مہمان ٹیم کے ہوٹل سے لیکر سٹیڈیم تک کے تمام راستوں کو روشن رکھنے کیلئے اضافی لائٹس لگا دی گئی ہیں۔ قذافی سٹیڈیم میں تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ تینوں ٹی ٹونٹی میچز کے ٹکٹ محدود تعداد میں باقی رہ گئے ہیں دوسرے اور تیسرے ٹی ٹونٹی میچ کیلئے بھی ٹکٹوں کی خریداری کیلئے شائقین کا جوش عروج پر ہے۔ تمام میچوں کے لیے انضمام الحق، مدثر نذر، امتیاز احمد، ظہیر عباس اور حنیف محمد ، وسیم اکرم اور وقار یونس، ماجد خان، عبدالقادر، سعید احمد اور سرفراز نواز انکلوثرز کی ٹکٹیں بھی فروخت ہو چکی ہیں ۔ جاوید میانداد، عبدالحفیظ کاردار، راجہ ، سعید انور، عمران خان اور فضل محمود انکلوژز کی ٹکٹیں دستیاب ہیں۔ڈائریکٹر کمرشل پی سی بی بابر حامد کا کہنا ہے کہ لاہور میں شیڈول 3 ٹی ٹونٹی میچوں کے لیے شائقین کرکٹ کا جوش وخروش دیدنی ہے۔