لاہور (نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹر ندا ڈار کا آسٹریلوی ویمنز بگ بیش لیگ میں معاہدہ طے پا گیا ۔وہ سڈنی تھنڈرز کی نمائندگی کیلئے پانچ اکتوبر کو لاہور سے آسٹریلیا روانہ ہوں گی۔ندا ڈار نے بگ بیش لیگ کی وجہ سے بنگلہ دیش کیخلاف ہوم سیریز کھیلنے سے معذرت کر لی ہے۔بنگلہ دیش کیخلاف پاکستان کی ہوم سیریز 26 اکتوبر سے شروع ہونی ہے، پہلی مرتبہ کسی خاتون کرکٹر نے غیرملکی لیگ کھیلنے کیلئے قومی ڈیوٹی ادا کرنے سے معذرت کی ہے۔ذرائع کے مطابق ندا ڈار کا معاہدہ کرانے میں پاکستانی ہیڈ کوچ مارک کولز کا اہم کردار ہے۔
ندا ڈار کا سڈنی تھنڈرز سے معاہدہ
Oct 03, 2019