لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان اور سری لنکا کے مابین ٹی ٹونٹی میچزکیلئے ٹریفک پلان جاری ‘ 3ایس پی ،16ڈی ایس پی،90انسپکٹرز اور پندرہ سو سے زائدٹریفک وارڈنز تعینا ت ہونگے۔رانگ پارکنگ خاتمے کیلئے20فورک لفٹرز،5بریک ڈاؤنز بھی تعینات کئے جائینگے۔ شائقین کی گاڑیوں کی پارکنگ کیلئے 9سٹینڈز بنائے گئے ہیں۔مال روڈ،جیل روڈ،کینال روڈ، ایم ایم عالم روڈ پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں رہے گی۔مغلپورہ،مال روڈ،جیل روڈ سے آنے والے شائقین براستہ کینال روڈ ایف سی کالج گاڑیاں پارک کر سکتے ہیں۔ایف سی کالج مزنگ، اچھرہ اور وحدت روڈ کی طرف سے آنے والے شائقین کرکٹ براستہ شاہ جمال پارکنگ میں گاڑیاں پارک کر سکتے ہیں۔موٹر وے ٹھوکر نیاز بیگ،واپڈا ٹاؤن، گارڈن ٹاؤن، جو ہر ٹاؤن اور ٹاؤن شپ سے آنیوالے براستہ فیصل ٹاؤ ن برکت مارکیٹ پنجاب یونیورسٹی گراؤنڈمیں پارکنگ کریں۔کاہنہ، کوٹ لکھپت اور فیروز پور روڈ کی ٹریفک براستہ قینچی، والٹن روڈ، کیولری، جناح فلائی اوور، فردوس مارکیٹ سے حسین چوک سے لبرٹی مارکیٹ میں پارکنگ کریں۔کینٹ اور گلبرگ کی ٹریفک کیلئے سن فورٹ ہوٹل ایل ڈی اے پارکنگ پلازہ میں میں پارکنگ کریں۔والٹن اور ڈیفنس سے آنے والے افراد براستہ کیولری، فردوس مارکیٹ، حسین چوک سے بائیں مڑکر لبرٹی مارکیٹ میں پارکنگ کریں۔اسی طرح ظہور الہی روڈ،مین مارکیٹ،حالی روڈ سے آنے والے شائقین کرکٹ ایف کالج واقعہ ظہور الہی روڈ پارکنگ میں پارک کریں۔